Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: متنازعہ قانون،مسلمانوں پر حملے، دلی میدان جنگ بن گیا

شائع 25 فروری 2020 03:28pm

بھارت میں متنازع قانون کیخلاف مظاہرے شدت اختیارکرچکےہیں۔ مسلمانوں پر حملوں کے بعد نئی دلی میدان جنگ بن گیا ہے۔

ظلم کی یہ داستان عین اس وقت زیادہ شدت اختیار کرگئی۔ جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر بھارت پہنچے۔

آر ایس ایس کے انتہاپسند ہندوؤں نے مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔ کئی ہلاکتیں ہوئیں۔ بیشتر افراد زخمی ہوگئے۔

گھروں کو نذر آتش کردیا گیا۔ مساجد کی حرمت پامال کی جارہی ہے۔ بھارتی پولیس نہتے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔

پوری دنیا بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے۔ لوگوں کو روک روک کر ان کا مذہب پوچھا جانے لگا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس جیسی درجنوں وڈیوز موجود ہیں۔ جس میں بھارتی پولیس  زمین پر پڑے نہتے لوگوں کو ڈنڈے مار رہی ہے۔

بھارتی پولیس اہلکار مسلم نوجوانوں کو جے شری رام کے نعرے لگانےپر مجبور کررہے ہیں۔  انتہاپسند ہندوں کو بھارتی پولیس کی سرپرستی حاصل ہے۔

یہ انتہاپسند ہندو متنازع قانون کیخلاف احتجاج کرنے والے افراد کو مار رہے ہیں۔ ان کے پنڈال اور شامیانے اکھاڑ رہے ہیں۔

ایسے وقت میں جب امریکی صدر کا بھارت میں انتہائی اہم دورہ تھا۔ بھارت میں اٹھتے فسادات اور ہلاکتوں نے مودی سرکار کےسیکولرازم کا پول پوری طرح کھول دیا ہے۔