امریکی صدر نے دورہ بھارت کے دوران "اُردو" کی ٹانگ توڑ دی
نئی دہلی: امریکی صدر نے گزشتہ روز بھارت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے " نمستے ٹرمپ" نامی تقریب سے خطاب کیا۔
بھارت میں خطاب کے دوران ٹرمپ نے نا صرف پاکستان کی تعریف کی بلکہ اردو الفاظ بولنے کی کوشش کی، تاہم اس میں ناکام دکھائی دئیے اور بھارتی وزیراعظم کو ایسے لقب سے نواز دیا کہ انہیں منہ چھپانا پڑ گیا۔
امریکی صدر نے مودی کو چائے والا کی بجائے "چوئی والا" کہہ دیا۔ سچن ٹنڈولکر کی بات ہوئی تو انہیں "سیوچن" بول دیا۔
ادھر مودی امریکی صدر کے استقبال کے دوران حواس باختہ دکھائی دیئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو روایتی انداز میں زور سے گلے لگایا اور پھر خاتون اوّل کو دیکھا تو تمام تر سفارتی آداب ہی بھول گئے۔
مودی نے پہلے میلانیا ٹرمپ سے مصافحہ کیا تو ہاتھ نہیں چھوڑا۔ پھر گاڑی تک لے جاتے وقت تمام تر توّجہ میلانیا پر مرکوز رکھی۔
Comments are closed on this story.