Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سچن ٹنڈولکر کا غلط نام لینے پر آئی سی سی نے ٹرمپ کا مذاق بنا دیا

اپ ڈیٹ 25 فروری 2020 07:33am

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا نام غلط لینے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق احمد آباد اسٹیڈیم میں "نمستے ٹرمپ" نامی تقریب سے خطاب کے دوران امریکی صدر نے سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا بھی ذکر کیا۔

لیکن جب ڈونلڈ ٹرمپ نے سچن ٹنڈولکر کا نام لیا تو پورا اسٹیڈیم قہقہوں سے گونج اٹھا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی مسکرانے لگے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سچن ٹنڈولکر کو "سوچِن ٹنڈولکر" کہا تو آئی سی سی بھی اس پر رد عمل دئیے بغیر نہ رہ سکی اور امریکی صدر کا مذاق بنا دیا۔