Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی ویب سائٹ 'انڈیا ٹوڈے' کی احمقانہ غلطی

شائع 24 فروری 2020 03:36pm

گزشتہ دنوں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے ان کی خدمات پر پاکستان کی اعزازی شہریت اور اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ 'نشانِ پاکستان' دینے کا اعلان کیا گیا تو بھارتی ویب سائٹ 'انڈیا ٹوڈے' نے اس ایوارڈ کا نام تبدیل کرکے اسے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز 'نشانِ حیدر' میں بدل دیا۔

پاکستان کی جانب سے شہریت اور اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ دینے کے اعلان پر دنیا بھر کے مختلف چینلز اور اخبارات میں اس خبر کو چلایا گیا مگر بھارتی ویب سائٹ نے خبر شائع کرتے ہوئے ایک بڑی غلطی کر ڈالی۔ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ کو ’نشانِ حیدر‘ ہی قرار دے دیا۔

پاکستان کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ 'نشانِ پاکستان' جبکہ سب سے بڑا ملٹری ایوارڈ 'نشانِ حیدر' ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنی خبر میں لکھا کہ '23 مارچ 2020 کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی کو 'نشانِ حیدر' سے نوازا جائے گا'۔