Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کیخلاف ایرانی کوششوں کی حمایت

شائع 24 فروری 2020 03:24pm

 

معاون خصوصی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کنٹرول کرنے کی ایرانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں ہم سب کو ملکر اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ پاکستان کو محفوظ رکھنے کیلئے بر وقت اور موثر اقدامات کو یقینی بنایا ہے

 معاون خصوصی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفرمرزا وزیر مزہبی امورنورالحق قادری کی زیرصدارت کورونا وائرس کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

وفاقی سیکرٹری صحت ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ڈی جی چایینہ ویڈیو لنک پر چیف سیکرٹریز سندھ صوبائی سیکرٹریز  اور ان کے نمائندے شریک ہوئے۔

اس موقع پر معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ  اپنے لوگوں کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ موجود صورتحال بالخصوص پاکستان اور ایران کے بارڈر پر ہونیوالے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ کورونا وائرس کنٹرول کرنے کی ایرانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ظفر مرزا نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں ہم سب کو ملکر اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ پاکستان کو محفوظ رکھنے کیلئے بر وقت اور موثر اقدامات کو یقینی بنایا ہے۔

ظفرمرزا نے کہا کہ تمام ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر ہیلتھ کا تربیت یافتہ عملہ سکریننگ کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تہا کہ ایران اور پاکستان کے بارڈر پر صحت کے عملے کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ بارڈر پر صحت عملے کی  ریپڈ رسپانس فورس ٹیم بھجوا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں بھی مریضوں کی تشخیص کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ ایران سے تمام آنے والے مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم دیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہیلتھ ڈیکلریشن فارم ہوائی جہاز کا عملہ تقسیم کرتا ہے۔ ایران اور چائینہ سے آنے والے مسافروں کا ڈیٹا بھی لیا جارہا ہے۔ وزارت صحت نے ایمرجنسی آپریشن سیل قایم رکہا ہے۔ ایمرجنسی کور کمیٹی صورتحال پر گہری نظر ہے۔