Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فضائیہ نے بھارتی جھوٹ کا پول پھر کھول گیا، بھارتی میزائل پیش

شائع 24 فروری 2020 03:04pm

پاک فضائیہ ستائیس فروری دوہزار انیس کی حقیقت دنیا کے سامنے لے آئی ،پاک فضائیہ نے ابھی نندن کے جہاز پرلگے تمام چاروں میزائل میڈیا کے سامنے پیش کرکے پاکستان کا ایف سولہ طیارہ گرانے کے بھارتی دعوٰی کو پول کھول دیا ۔

 بھارت کا جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے مارگرائے گئے بھارتی طیارے مگ ‏‏21کے میزائل میڈیا کے سامنے پیش کردئیے۔

 میڈیا کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے مگ 21 کے میزائل آر 73 آرچر اور آر 77 ایڈر دکھائے گئے۔ 2 میزائل درست حالت میں ‏اور 2 میزائل جلے ہوئے تہے۔ ‏

 ماہرین کے مطابق چاروں میزائل مِگ21 سے فائر نہیں کئے جاسکے ‏تھے۔ میزائل فائرنہ ہونے سے بھارت کا پاکستانی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ ‏جھوٹا ثابت ہوتا ہے ۔

 بھارت کی جانب سے 26فروری 2019کو بالا کوٹ میں فلیگ فالس آپریشن کیا گیا تھا ۔ جوابی کارروائی میں  میں پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے۔