Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ: زینب الرٹ بل منظور، پورے ملک پر اطلاق ہوگا

شائع 24 فروری 2020 03:01pm

سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے زینب الرٹ بل منظور کر لیا ۔ منظور شدہ زینب الرٹ بل کا اطلاق پورے ملک میں ہوگا۔

 سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی زیر صدارت سینیٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق کا ان کیمرا اجلاس ہوا۔ جس میں زینب الرٹ بل کمیٹی سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کیا گیا ۔

کمیٹی نے زینب الرٹ بل کی منظوری دے دی ۔ زینب الرٹ بل سینیٹ اجلاس میں2 مارچ کو پیش کیا جائے گا ۔ گزشتہ اجلاس میں زینب الرٹ بل کو حتمی شکل دے دی گئی تھی ۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ ترامیم کے تحت پولیس بچے کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہوگی ۔ ایف آئی آر کے اندراج سے انکار کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ بچوں سے زیادتی کے کیسز خصوصی جج سنیں گے ۔ منظور شدہ زینب الرٹ بل کا اطلاق پورے ملک میں ہوگا۔