Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی ظفر نے اپنے مداحوں سے ایک اور ویڈیو شیئر کردی

شائع 24 فروری 2020 02:52pm

لاہور: "بھائی آرہا ہے، تیار ہو" کے ٹیزر کے بعد گلوکار علی ظفر ایک بار پھر اِن ایکشن، پی ایس ایل کیلئے گانے کی تیاری زوروں پر ہے اور اسی دوران شوٹ کی گئی ویڈیو انہوں نے مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

انہوں نے مداحوں کیلئے ٹویٹر پر گانے سے قبل وارم اپ کی ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں بجتے ڈھول کی تھاپ پر علی ظفر کو بھنگڑا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو ملاحظہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘اتنا طاقتور ہوں کہ ٹرمپ کو امریکا کا صدر بھی میں نے بنوایا’

اس سے قبل علی ظفر نے مداحوں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے پی ایس ایل کیلئے ترانہ گانے کا اعلان کیا تھا اور ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں کیپشن درج کی کہ 'بھائی آرہا ہے' اور ساتھ ہی میں ہیش ٹیگ 'بھائی حاضر ہے' بھی لکھا تھا۔