Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی تعریف، بھارتی میڈیا میں ماتم کا سماں

اپ ڈیٹ 24 فروری 2020 10:54am

ایشین نیوز انٹرنیشنل کی ایڈیٹر سمیتا پرکاش نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جب ٹرمپ نے اسلامک ٹیررزم اور البغدادی کا ذکر کیا تو اسٹیڈیم میں تالیاں گونجیں لیکن جیسے ہی ٹرمپ نے پاکستان کا نام لیا تو پورے اسٹیڈیم میں سناٹا چھا گیا۔

بھارتی ٹیلی وژن انڈیا ٹوڈے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے جس مثبت انداز میں پاکستان کا ذکر کیا اس سے بہت سے لوگوں کو مایوسی ہوئی۔

پاکستانی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل طلعت مسعود ریٹائرڈ، شاہد لطیف اور ایئروائس مارشل ریٹائرڈ نے آج نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ امریکا خطے میں کشیدگی میں کمی کا خواہش مند ہے، پاکستان کو عالمی برادری میں تنہا کرنے کی بھارتی سازشیں ناکام ہوگئیں، عالمی امن کیلئے پاکستان کی کوششیں ڈھکی چھپی نہیں، امریکا سمیت سب نے پاکستان کا مثبت کردار تسلیم کرلیا، افغان امن معاہدے میں بھی ہمارا کردار اہم ہے، مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے امریکا پر دباؤ ڈالنے کا صحیح وقت آگیا۔