Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی صدر نے دورہ بھارت کے دوران پاکستان کی تعریف کردی

اپ ڈیٹ 24 فروری 2020 10:48am

احمدآباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت کے دوران دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔

دورہ بھارت میں خطاب کے دوران امریکی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کیں، پاکستان کے ساتھ امریکا کے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی اقدامات سے تناؤ میں کمی آئے گی، اور جنوبی ایشیا میں امن کو فروغ حاصل ہوگا۔