Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسری کہکشاں میں سانس لینے کے قابل آکسیجن دریافت

شائع 23 فروری 2020 03:54am
سائنس

یوں تو دنیا میں انسانوں کے فائدے کے لیے کئی قسم کی چیزیں دریافت ہوتی رہتی ہیں مگر اس مرتبہ سائنس دانوں نے ایک انوکھا کارنامہ کر دکھایا ہے، آکسیجن جو کہ انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے اور جو زمین کے علاوہ کہیں اور نہیں پائی جاتی، سائنس دانوں نے خلاء میں اس کا سراغ لگا لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہر فلکیات نے پہلی مرتبہ ملکی وے سے باہر 581 ملین نوری سال کی دوری پر موجود دوسری کہکشاں میں مولیکیولر آکسیجن کی نشاندہی کردی۔

ماہر فیلکیات جونژی وینگ کی سربراہی میں ریسرچرز کی ٹیم نے شنگھائی کے فلکیاتی درسگاہ میں میں منفرد کھوج کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تقریباً 20 سال پہلے بھی مولیکیولر آکسیجن کی دو جگہوں پر نشاندہی کی  جاچکی ہے۔

چونکہ آکسیجن انسانی زندگی کی اہم ضرورت ہے تاہم سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وہ مزید تحقیق کے ذریعے اس بات کا پتہ لگائیں گے کہ آکسیجن کا کہکشاؤں کے بننے میں کیا کردار ہے اور کس طرح سے اس آکسیجن کو انسانوں کے فائدے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔