Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کامران اکمل اپنے چھوٹے بھائی عمر اکمل کے حق میں بول پڑے

شائع 22 فروری 2020 05:56pm

کراچی: عمر اکمل پر لٹکنے لگی پابندی کی تلوار تو بڑے بھائی کامران اکمل حمایت میں بول پڑے، انہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے میرا بھائی بے قصور ہے، تحقیقات چل رہی ہیں، میڈیا خبریں چلانے سے پہلے فیصلے کا انتظار کرلے۔

'سلیکٹ کرنا سلیکٹرز کاکام ہے لیکن سلیکشن میرٹ پرہونی چاہیئے'

پاکستان سپرلیگ کی رن مشین کامران اکمل کی ایک اور سوپر ڈوپر اننگز، پی ایس ایل فائیو کی پہلی اور لیگ تاریخ میں تیسری سینچری اسکور کر ڈالی۔

سینچری اسکور کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا کہنا ہے کہ سلیکٹ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے لیکن قومی ٹیم میں سلیکشن میرٹ پر ہونی چاہیئے۔

پھر بلا گھمایا اور پھر زور دکھایا۔ کامران اکمل نے ایک بار پھر اپنا لوہا منوایا۔ پشاور زلمی کی رن مشین نے ایک اور دھماکے دار اننگز کھیل ڈالی۔

کامران اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کے چھکے چھڑادیئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 13 چوکے اور 4 چھکے لگاتے ہوئے 54 گیندوں پر سنچری داغ دی۔

انہوں نے 2017 میں کراچی کنگز اور 2018 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف سنچریاں بنائیں۔ لیگ تاریخ میں یہ کسی بلے باز کی چھٹی سنچری ہے۔ شرجیل خان، ڈیلپورٹ اور انگرم بھی سنچریاں بناچکے ہیں۔