Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بلاول کا اہم بیان

شائع 22 فروری 2020 05:36pm

چیئرمن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ موجودہ پاور شیئرنگ فارمولا کے ساتھ اقتدار میں نہیں آئیں گے۔

بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کو یہ حکومت ٹھیکے پر ملی ہے۔ عمران خان کی طرح مسلم لیگ نون بھی پارلیمنٹ کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی، یہ بھی سلیکٹڈ ہیں اور وہ بھی سلیکٹڈ تھے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے بلاول ہاؤس لاہور میں صحافیوں کیساتھ ملاقات کی اور بولے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ شیئرنگ فارمولا کے ساتھ اقتدار میں نہیں آئیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  حکومت کا ٹھیکہ پورا ہوچکا، یہ چھ ماہ میں چلی جائے گی، ٹھیکے پر لی گئی ،حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے، اقتدار میں آئے تو پاور شیئرنگ فارمولے پر نظر ثانی کریں گے لیکن کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو نے مسلم لیگ نون پر بھی خوب تیر چلائے اور کہا عمران خان سے پہلے نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھے۔ پنجاب کے عوام کو جب ضرورت پڑی ان کے لیڈر ہی غائب ہوگئے۔اپوزیشن لیڈر کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، امید ہے شہباز شریف جلد واپس آئیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ادارے عوام کو کچھ نہیں سمجھتے اور نہ عوام کی طاقت کو مانتے ہیں ۔ آٹے اور لال مسجد سمیت مشرف دور کے تمام بحران دوبارہ سر اٹھا چکے ہیں۔