Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

فضل الرحمان دوبارہ  دھرنا دینے پر دھر لیے جائیں گے،شیخ رشید

شائع 22 فروری 2020 05:33pm

وزیر ریلوے شیخ  رشید نے واضح کردیا کہ جے یو آئی سربراہ فضل الرحمان دھرنے کی نیت سے اسلام آباد آئے تو دھر لیے جائیں گے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جے یو آئی کے علاوہ تمام پارٹیاں حکومت کیساتھ ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہو یا ن لیگ ۔ کوئی بھی لڑائی نہیں کرے گا ۔ مریم کے  لندن جانے میں کابینہ رکاوٹ ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی ہو یا ن لیگ کوئی لڑائی نہیں کرے گا، مریم کے  لندن جانے میں کابینہ رکاوٹ ہے۔