اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا
لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے ملتان کی جانب سے دیا گیا 165 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں باآسانی پورا کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز نے ملتان کے بولرز کو ناک و چنے چبوادیئے، لیوک رونکی نے 74 جبکہ کولن منرو نے 50 رنز اسکور کئے۔ اس کے علاوہ ڈیوڈ ملان بھی ناقابل شکست 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کی ٹیم نے اسلام آباد کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز اسکور کئے تھے۔
ملتان کی جانب سے ذیشان اشرف نے 50 اور جیمز وِنس نے 42 رنز بنائے تھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد بٹ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
فاتح ٹیم کے لیوک رونکی کو 74 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Comments are closed on this story.