Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرانوالہ: شادی کے گھر میں گیس سلینڈر پھٹ گیا،5 افراد جھلس گئے

شائع 22 فروری 2020 04:12pm

گوجرانوالہ میں قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ میں شادی والے گھر گیس لیکیج سے سلنڈرپھٹنے سے آگ لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت پانچ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا۔ تھانہ قلعہ دیدار سنگھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔