Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف

شائع 22 فروری 2020 03:53pm

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیتنے کیلئے 165 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز اسکور کئے، ذیشان اشرف نے 50 اور جیمز وِنس نے 42 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد بٹ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ فہیم اشرف نے دو جبکہ عاقف جاوید اور محمد موسیٰ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔