Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کامران اکمل کی شاندار سینچری، پشاور زلمی 6 وکٹوں سے فتحیاب

شائع 22 فروری 2020 12:37pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کی شاندار سینچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 6 وکٹوں سے فتح سمیٹ لی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے جیت کر کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز اسکور کرسکی اور پشاور کو جیت کیلئے 149 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 گیند قبل ہی ہدف پورا کرلیا، اوپنر کامران اکمل نے 55 گیندوں پر 101 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ حیدر علی بھی 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کوئٹ ہ کے فواد احمد نے دو جبکہ سہیل خان اور ٹمائل ملز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی کے کامران اکمل کو شاندار سینچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔