Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 149رنز کا ہدف

شائع 22 فروری 2020 10:53am

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 149 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے جیتا اور پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز اسکور کئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوپنر جیسن روئے نے 57 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس کے علاوہ کپتان سرفراز احمد نے 41 اور احمد شہزاد نے 12 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ دیکھا گیا، وہاب ریاض نے 21 رنز کے عوض دو جبکہ محمد عامر خان، ڈیرن سیمی اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔