Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فوج ملکی دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائے گی، آرمی چیف

شائع 22 فروری 2020 09:35am
فائل فوٹو

راولپنڈی: پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن رد الفساد کو آج تین برس پورے ہوگئے، یہ آپریشن 22 فروری 2017 کو ملک بھر میں شروع کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بلاتخصیص آپریشن کیا گیا، دہشت گردی سے سیاحت تک کے سفر میں سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیز کو قوم کی پشت پناہی حاصل تھی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جان و مال کی قربانیوں کے باعث کامیابیاں حاصل کیں، ہم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، جو ہمارا فخر اور ہمارے ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتہا پسند نظریے کو شکست دینے پر قوم کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے دو دہائیوں تک دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، ملکی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاک فوج ملکی دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔