Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'عزیز میمن کو قتل کرنے کے بعد بھی پیپلزپارٹی باز نہیں آئی'

شائع 22 فروری 2020 07:47am
فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض چوہان کہتے ہیں جب سے صحافی عزیز میمن کے قتل بلاول بھٹو سے تفتیش کا مطالبہ کیا تو پنجاب اسمبلی اور سندھ میں نہ صرف ہنگامہ آرائی کی گئی بلکہ صحافیوں کو بھی دھمکیاں دی گئیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا لگتا ہےعزیز میمن کو قتل کرنے کے بعد بھی پیپلزپارٹی باز نہیں آئی۔ بلاول بھٹو کو قتل کی تفتیش میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے ایک بار پھر چیف جسٹس اور حکومت سے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس معاملےکا نوٹس لیں۔