Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرمپ کا دورہ بھارت: امریکی حکام کے بیان نے بھارت میں صف ماتم بچھا دی

شائع 22 فروری 2020 07:34am

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اپنے دورہ بھارت میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور متنازع شہریت قانون کا معاملہ اٹھائیں گے۔

امریکی حکام نے ٹرمپ کی ممکنہ بات چیت کی تصدیق کردتے ہوئے کہ مودی مذہبی آزادی کی بات کرتے رہے ہیں اور اب دنیا یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ بھارت میں ہر ایک کو مذہبی آزادی کا حق حاصل ہو جائے۔

امریکی صدر پاک بھارت تناؤ میں کمی پر بھی زور دیں گے،  ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالِثی کی بھی پیشکش کریں گے۔

ٹرمپ کی گفتگو کے حوالے سے امریکی حکام کے بیان نے بھارت میں صف ماتم بچھا دی ہے، بھارتی اخبارات دی ہندو اور انڈیا ٹوڈے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ،

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے کشمیر کی صورتحال اور شہریت قانون پر اپنی تشویش کا اظہار کریں گے۔ ٹرمپ پاک بھارت تناؤ میں کمی پر بھی زور دیں گے۔

امریکی حکام نے کہا کہ ٹرمپ کیلیے مذہبی آزادی کا معاملہ بہت اہمیت رکھتا ہے۔