Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ

شائع 22 فروری 2020 07:14am
فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی ڈیرن سیمی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ اور اعزازی شہریت دیں گے۔

سیمی کو ایوارڈ اور اعزازی شہریت تئیس مارچ کو دیا جائے گا۔