Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

شین واٹسن وسیم اکرم سے شرمندہ، معافی مانگ لی

شائع 22 فروری 2020 06:29am

آسٹریلین آل راونڈر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بلے باز شین واٹسن نے وسیم اکرم سے معافی مانگ لی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں ہوئے بش فائر میچ کے دوران پاکستانی لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو چھکے مارنے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے شین واٹسن نے کہا کہ وسیم اکرم ان کے ہیرو ہیں اور وہ ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔

شین واٹسن کا کہنا ہے کہ حال ہی میں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کے متاثرین کی امداد کیلئے بش فائر چیریٹی میچ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس میچ میں وسیم اکرم نے بھی شرکت کی تھی اور اپنی گیند بازی کے جوہر دکھائے تھے۔

تاہم شین واٹسن نے وسیم اکرم کی گیند بازی کا سامنا کرتے ہوئے انہیں چھکے بھی رسید کیے۔ شین واٹسن کا کہنا ہے کہ انہیں وسیم اکرم کو چھکے مارتے ہوئے بہت افسوس ہو رہا تھا۔ انہیں بہت برا لگ رہا تھا کہ وہ اپنے بچن کے ہیرو کو چھکے رسید کر رہے ہیں، اسی لیے وہ اب وسیم اکرم سے معافی کے طلب گار ہیں۔