Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حکومت حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر راضی ہوجائے تو یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں'

شائع 22 فروری 2020 06:00am
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری- فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت حمزہ شہباز اور مریم نواز کے باہر جانے پر آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو سیاسی گرو مسلم لیگ (ن) سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ان کی اطلاع کے لئے شریف خاندان صرف ایک معاملہ چاہتا ہے کہ ان کے باقی ماندہ خاندان کو باہر جانے دیا جائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست سے شریف خاندان کا دل بھر چکا ہے، حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر حکومت آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا جس میں انہوں نے شہباز شریف کے ایوان میں نہ آنے پر کڑی تنقید کی ہے۔ اپوزیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے، قانون سازی میں اپوزیشن لیڈرکا اہم کردارہوتا ہے، ان کی غیرموجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔