Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا

شائع 22 فروری 2020 04:06am

واشنگٹن: امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا، معاہدے پر دستخط 29 فروری کو ہوں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی پر عملدرآمد کی صورت میں امن معاہدے پر 29 فروری کو دستخط ہوسکتے ہیں۔

طالبان ترجمان کے مطابق امریکا اور طالبان کے مابین معاہدہ بین الااقوامی مبصرین کی موجودگی میں ہوگا۔

مائیک پومیو نے یہ بھی کہا کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد شروع ہوں گے۔