Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اینٹی کرپشن یونٹ کے ثبوت دکھانے پر عمر اکمل لاجواب

شائع 22 فروری 2020 04:01am

لاہور: عمراکمل کے مشکوک افراد سے رابطے ثابت ہونے لگے۔ اینٹی کرپشن یونٹ نے تمام ثبوت دکھائے تو عمر اکمل لاجواب ہوگئے۔

اینٹی کرپشن یونٹ کو تمام ڈیٹا ملا، عمراکمل نے پہلے انکار کیا، پھرثبوت دکھائے گئے تووہ لاجواب ہوئے۔ اینٹی کرپشن یونٹ نےعمر اکمل کے فون بھی قبضے میں کرلیے۔

ذرائع کے مطابق عمراکمل کو شو کازنوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ عمر اکمل کو سات روز میں جواب جمع کروانا ہوگا۔ آئندہ ہفتے باقاعدہ تحقیقات شروع ہونگی۔

عمر اکمل پر دو سے پانچ سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی کو بھی آگاہ کردیا۔