Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اتنا طاقتور ہوں کہ ٹرمپ کو امریکا کا صدر بھی میں نے بنوایا'

شائع 22 فروری 2020 03:54am
File Photo

کراچی: علی عظمت کے بیان پر علی ظفر بھی میدان میں آگئے،  کہا آپ کی زندگی میں ازدواجی مسائل سے لیکر کاروباری مسائل تک سب کا ذمہ دار اور کوئی نہیں بلکہ آپ کا بھائی ہے۔ اتنا طاقتور ہوں کہ ٹرمپ کو امریکا کا صدر بھی میں نے بنوایا۔

پی ایس ایل فائیو کے آفیشل سانگ تیار ہو پر دو گلوکار لڑنے کو تیار ہوگئے، علی عظمت کی تنقید پر علی ظفر نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا گانا نہ چلے یا تقریب خراب ہو، سب کے ذمہ دار وہ ہیں۔

انہوں نے اپنی ویڈیو میں مشورہ دیا ساتھ ہی پرانا گانا بھی چلوادیا۔ علی ظفر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تمام الزامات پر دفاع کا حق رکھتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو برانڈ بنانے کیلئے تین سال تک پی سی بی کے ساتھ بڑی محنت کی اور آئندہ بھی موقع ملا تو کریں گے۔