Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سپرلیگ میں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے

شائع 22 فروری 2020 03:45am

کراچی: پاکستان سپرلیگ میں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے، کراچی میں پشاو رزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹکرائیں گے، جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے دو دو ہاتھ کرے گی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تیسرے روز دوپہر دو بجے کراچی میں میدان سجے گا جہاں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا جوڑ پڑے گا۔

پشاور زلمی کو پہلے میچ میں کراچی کنگز سے شکست ہوئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے پچھاڑا۔

دن کا دوسرا میچ شام سات بجے شروع ہوگا، لاہور میں ملتان سلطانز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے شیڈول ہے۔

 اسلام آباد کی ٹیم پہلے جیت کیلئے میدان میں اترے گی، جبکہ ملتان سلطانز نے لاہورقلندرز کیخلاف پہلا میچ جیتا۔