Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا

شائع 21 فروری 2020 06:36pm

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق 139 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے 16 اعشاریہ 1 اوور میں باآسانی حاصل کرتے ہوئے فتح سمیٹ لی۔

شان مسعود نے 38 اور رائلی روسو نے 32 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے 12 گیندوں پر 21 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، ڈیوڈ ویزے اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے تھے۔

قلندرز کے جارح مزاج بلے باز کرس لین نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ کپتان سہیل اختر نے 34 رنز بنائے تھے۔ فخر زمان اور وکٹ کیپر ولاس 19، 19 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر، معین علی اور محمد الیاس نے دو دو جبکہ سہیل تنویر نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔