Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے ڈگ آؤٹ میں موبائل فون استعمال کرنے والا یہ شخص کون ہے؟

شائع 21 فروری 2020 06:15pm

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ میں آف دی فیلڈ ایک ایسی پُر اسرار حرکت دیکھی گئی جس پر نیا اسکینڈل جنم لے سکتا تھا۔ کراچی کے ڈگ آؤٹ میں ایک شخص کو فون استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کراچی کنگز کی شرٹ پہننے یہ شخص کون تھا؟ اور کس سے باتیں کررہا تھا؟ جو بھی تھا کیا پی سی بی نے اس عمل کی اجازت دے رکھی ہے؟

ایسے کئی سوالات فینز کے ذہنوں میں ہیں تو آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ کراچی کنگز کے سی ای او طارق وصی ہیں جو ڈگ آؤٹ میں فون پر باتیں کررہے تھے۔

پی سی بی کے مطابق ٹیم منیجر کو فون کی اجازت ہے لیکن طارق وصی کراچی کی ٹیم کے سی ای او ہیں۔ اس سے متعلق کراچی کنگز کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا اور اس تصویر کے ساتھ ٹیم شیٹ دکھائی گئی تو اس پر بطور منیجر کسی اور کے دستخط تھے۔

Image

ترجمان نے آج نیوز کو واضح کیا کہ طارق وصی ٹیم کے منیجر ہیں اور نوید اسسٹنٹ منیجر ہیں۔

Image

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ٹیم شیٹ پر دونوں ہی دستخط کرسکتے ہیں لیکن منیجر طارق وصی ہی ہیں اور لیگ قوانین کے مطابق انہیں فون استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

میچ کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں بھی صحافیوں کی جانب سے یہ سوال اٹھایا گیا تو اس پر کیا جواب دیا گیا؟ آپ بھی ملاحظہ کریں۔