Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 139 رنز کا ہدف

شائع 21 فروری 2020 04:41pm

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 139 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے جیتا اور پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور کی جانب سے اوپنر کرس لین اور فخر زمان نے اچھا آغاز کیا لیکن اُس کے بعد لاہور کی ٹیم ڈگمگا گئی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 138 رنز بناسکی۔

قلندرز کے جارح مزاج بلے باز کرس لین نے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، اس کے علاوہ کپتان سہیل اختر نے 34 رنز بنائے۔ فخر زمان اور وکٹ کیپر ولاس 19، 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر، معین علی اور محمد الیاس نے دو دو جبکہ سہیل تنویر نے ایک وکٹ حاصل کی۔