Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف اے ٹی ایف: پاکستانی کاوشوں کا اعتراف

شائع 21 فروری 2020 06:34pm
فائل فوٹو

پاکستان کی دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے کی گئی کارروائیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

فیٹف کی پیرس میں ہونے والی میٹنگ میں شریک ممالک کی اکثریت نے اس بات اعتراف کیا۔یہ کہنا ہے چین کا جو خود اس میٹنگ میں شریک تھا۔

چین  نے کہا کہ پاکستان کیجانب سے دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کی کاوشیں بہتر ہورہی ہیں، اس بات کا ادراک فیٹف کے زیادہ تر ممالک نے بھی کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ  چین اور دیگر ممالک اس معاملے میں پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے۔