Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب، مداح مایوس

شائع 21 فروری 2020 03:59pm

پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب ، شائقین کی بڑی تعداد شریک

اب ذکر پی ایس ایل فائیو کا جس کا افتتاحی میلہ جھمیلہ بن گیا۔ اکیس کروڑ روپے کی لاگت سے منعقد ہونے والی تقریب عوام کے دل نہ جیت سکی۔

سوشل میڈیا پر مسلسل تنقید جاری ہے۔ ایسے میں گلوکار علی عظمت نے بھی نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں برے انتظامات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی تنقید کے پیچھے بھی حریف گلوکار کا ہاتھ دیکھ لیا۔

وہ کہتےہیں بلاگرز ایک رائیول گلوکار کے پے رول پر ہیں۔

سوشل میڈیا سے لیکر مین میڈیا تک ہر جگہ وبال کھڑا ہوگیا۔

رہی سہی کثر علی عظمت نے پوری کردی نجی چینل پر بد انتظامی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

علی عظمت نے سوشل میڈیا پر ہوئی تنقید کو نام لیے بغیر ایک حریف گلوکار کی کارستانی قرار دیدی۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر انہوں نے کچھ بولا تو کیس ہوجائے گا۔

علی عظمت نے یہ بھی کہا مولا علی ظفر کو خوش رکھے۔