Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف اے ٹی ایف: پاکستان کو گرے لسٹ میں برقراررکھنے کا فیصلہ

شائع 21 فروری 2020 03:53pm
فائل فوٹو

بلیک لسٹ نہ وائٹ لسٹ۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو مزید چار ماہ کیلئے گرےلسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔

ایف اے ٹی ایف پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے جون میں پھر بیٹھک لگائے گا۔

بھارت کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوگئیں۔ ایف اے ٹی ایف کی بیٹھک میں درست اقدام پاکستان کے کام آگئے۔

چار ماہ کیلئے پاکستان کو مل گئی پھر گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر پاکستان نے اکتیس دسمبر تک بہت کام کیا جو نو اضافی ایکشن پر  عملدرآمد کا احاطہ کرتا ہے۔

ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ اور دہشت گروں کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے پاکستانی اقدامات کا اعتراف کیا۔

ایف اے ٹی ایف پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے جون میں پھر بیٹھک لگائے گا۔

وزارت خزانہ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ حکومت باقی ماندہ ایکشن پلان پر بھی عملدرآمد کیلئے اپنی حکمت عملی پر گامزن ہے۔