Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاوید آفریدی نے کوئٹہ کے معذور نوجوان کی خواہش پوری کردی

شائع 21 فروری 2020 04:17pm

کراچی: کوئٹہ کے معذور نوجوان سعید اللہ کی خواہش پوری ہوگئی، پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی دعوت پر سعید اللہ میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچے۔

سعید اللہ نے انٹرنیٹ رپورٹ میں جاوید آفریدی سے ملاقات اور پی ایس ایل میچ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے جاوید آفریدی نے پورا کیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچنے والے سعید اللہ کا کہنا تھا کہ لگ رہا ہے جیسے خواب دیکھ رہا ہوں، آج بہت خوش ہوں۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ سعید اللہ جیسے فینز ہماری طاقت ہیں، فینز کی سپورٹ سے پی ایس ایل آگے بڑھ رہی ہے۔