Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئے پاکستان میں نااہلی بھی ہے اور سینہ زوری بھی ،حمزہ شہباز

شائع 21 فروری 2020 03:44pm

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ یہاں نااہلی بھی ہے، چوری بھی ہے اور سینہ زوری بھی۔

بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ  نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے پرانے پاکستان کو بھی کفن پہنا دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اس حکومت نے جنوبی پنجاب بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ صوبہ کہاں بنا رہے ہیں۔؟

ان کا کہنا تھا کہ  سیاست بہت پیچھے رہ گئی ہے، معاشی حالات کی وجہ سے ملک کی سالمیت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔