نئے پاکستان میں نااہلی بھی ہے اور سینہ زوری بھی ،حمزہ شہباز
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ یہاں نااہلی بھی ہے، چوری بھی ہے اور سینہ زوری بھی۔
بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے پرانے پاکستان کو بھی کفن پہنا دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اس حکومت نے جنوبی پنجاب بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ صوبہ کہاں بنا رہے ہیں۔؟
ان کا کہنا تھا کہ سیاست بہت پیچھے رہ گئی ہے، معاشی حالات کی وجہ سے ملک کی سالمیت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.