قائمہ کمیٹی کے ارکان چیئرمین پی سی بی سے نالاں
قائمہ کمیٹی کے ارکان نے شکوہ کیا ہے کہ پی ایس ایل کی تقریب میں مدعونہیں کیا ۔
قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے ارکان نے شکوہ کیا ہے ، وہ بولے اتنا بڑا ایونٹ کرایا اورچیئرمین پی سی بی نے پوچھا تک نہیں ۔
ارکان نے مطالبہ کیا کہ پی سی بی افسران کی مراعات اورسہولتوں کا جواب ہرصورت چاہیئے آئندہ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی نہ آئے توپریس کانفرنس کریںگے ۔
قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئرمین آغا حسن بلوچ کی صدارت میں ہوا ، اراکین نے احسان مانی کی غیرحاضری کا سوال اٹھایا تو چیئرمین کمیٹی بولے وہ پی ایس ایل میں مصروف ہیں ۔ آئندہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا اتنا بڑا ایونٹ کرایااورقائمہ کمیٹی کوپوچھا تک نہیں ، مہرین بھٹو نے بتایاکہ پی سی بی افسران کی مراعات کا ریکارڈ فراہم کریں ۔
ارکان نے کہا کہ احسان مانی طلبی کے باوجود پیش نہیں ہورہے ، پی سی بی کی تفصیلات 2015 میں پیش ہوئیں تواب کیوں نہیں۔
Comments are closed on this story.