Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی کرکٹر عمر اکمل پر 2 سے 5 سال کی پابندی لگنے کا امکان

شائع 21 فروری 2020 01:17pm

قومی کرکٹر عمر اکمل کے مشکوک افراد سے رابطے، ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر بلے باز کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔ عمراکمل پر 2 سے 5 سال تک پابندی لگ سکتی ہے۔

پاکستان کرکٹ کے بیڈ بوائے عمر اکمل کی معطلی کے معاملے پر پی سی بی نے باقاعدہ انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔

پی سی بی کے پاس عمر اکمل کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عمر اکمل کو سات روز میں جواب جمع کروانا ہوگا۔

آئندہ ہفتے باقاعدہ تحقیقات شروع کرنے پر غور، کرپشن پر عمر اکمل پر 2 سے 5 سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔ پی سی بی نے معاملے پر آئی سی سی کو بھی اپڈیٹ کردیا۔