Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف

شائع 21 فروری 2020 11:54am

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے جیتا اور پہلے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کئے۔ بابر اعظم نے 78، کپتان عماد وسیم نے 50، کیمرون ڈیلپورٹ نے 20، شرجیل خان نے 19 اور افتخار احمد نے 3 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 52 رنز دے کر دو جبکہ محمد محسن نے 35 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔