Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

افتتاحی تقریب میں آئمہ بیگ کی پرفارمنس: "50 روپیہ کاٹ لپسِنگ کا"

شائع 20 فروری 2020 03:36pm

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب میں جاری پرفارمنسز پر سوشل میڈیا صارفین کے ملے جُلے ردعمل کا مظاہرہ دیکھا جارہا ہے۔

کچھ دیر قبل پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی پرفارمنس سے تماشائیوں کا لہو گرمایا مگر متعدد ٹوئٹر صارفین نے میزبان احمد گوڈیل کے بعد اُن کی پرفارمنس کو بھی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب میں کسی بھی فنکار کی پرفارمنس لائیو نہیں ہے بلکہ وہ ریکارڈڈ چیزوں پر لپسِنگ کررہے ہیں۔ ایسے میں جمیل نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ "آئمہ بیگ نے اپنی لپسِنگ کو کَور کرنے کیلئے مائیک تک کا استعمال کرنا گوارا نہیں کیا"۔

آئی بلِیڈ گرین نامی صارف نے آئمہ بیگ کی پرفارمنس پر مزاحیہ میم شیئر کی جس میں لپسِنگ کا 50 روپیہ کاٹنے کا کہا گیا ہے۔

مالا بیگم نامی صارف نے لکھا کہ آئمہ باجی کی لپسِنگ اور اوور ایکٹنگ کیلئے 2 منٹ کی خاموشی اختیار کریں۔

ڈوٹس نامی صارف نے لکھا کہ شکر ہے میں نے آئمہ کی پرفارمنس نہیں دیکھی۔

آبی رانا نامی صارف نے آئمہ کو سستی آریانا گرینڈے قرار دیتے ہوئے لکھا کہ آئمہ کی توجہ اپنی پرفامنس سے زیادہ لباس اور لُکس پر تھی۔

ایک صارف نے لکھا کہ آئمہ کی پرفارمنس کو چھوڑیں اور بیک گراؤنڈ ڈانسرز کی لپسِنگ کو چیک کریں۔