پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب ، شائقین کی بڑی تعداد شریک
نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائیوکی افتتاحی تقریب جاری ہے ۔تقریب میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد میں شریک ہے ۔افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانےسے کیاگیا۔
تقریب سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتاہوں۔
احسان مانی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کےتمام میچز پاکستان میں کروانےکا وعدہ کیاتھا، تمام میچز پاکستان میں کرانےکا وعدہ پورا کردیا۔
احسان مانی نے مزید کہا کہ آئندہ سال پشاور میں بھی پی ایس ایل کےمیچزہونگے۔
اس موقعے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں کو پی ایس ایل5کی افتتاحی تقریب مبارک ہو۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ جس طرح سیزن4کافائنل کروایاتھا اسی طرح افتتاحی تقریب کروارہےہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 2017میں پی سی بی سےکراچی میں ایک میچ کی درخواست کی تھی،تاہم پی ایس ایل کا سفر آسان نہیں تھا۔
اب ایونٹ میں مختلف گلوکاروں کی جانب سے اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ جاری ہے۔ ایونٹ میں معروف گلوکار آئمہ بیگ نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا اور ساتھ میں ابرار الحق نے بھی شائقین کا لہو گرمایا اور اپنی آواز سے محفل میں چار چاند بکھیر دیئے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیوکی ٹرافی کیلئے6ٹیمیں اِن ایکشن ہیں، ٹیموں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،اسلام آبادیونائیٹڈ،لاہورقلندرز، کراچی کنگز،پشاورزلمی اورملتان سلطانزٹیموں میں شامل ہیں۔
ایونٹ میں مجموعی طورپر 34 میچزکھیلےجائیں گے، لاہور14،کراچی9،راولپنڈی8اورملتان میں 3 میچزہوں گے، پی ایس ایل فائیوکافائنل 22 مارچ کولاہورمیں کھیلاجائےگا۔
پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹڑز اوراسلام آبادیونائیٹڈ کا جوڑ پڑے گا۔
Comments are closed on this story.