Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

"یہ غریبوں کا عمران خان کون ہے؟"

اپ ڈیٹ 20 فروری 2020 03:56pm

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب کے میزبان احمد گوڈیل کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑگیا۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے تقریب کی میزبانی کرنے والے احمد گوڈیل کو ٹرول کرنا شروع کردیا۔

ڈاکٹر عائشہ نامی ایک ٹوئٹر صارف نے احمد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ چائنا کا سستا ٹام کروز، پینڈو کون ہے جو پی ایس ایل کی اوپننگ کر رہا ہے؟ کون ہیں آرگنائزرز؟ کوئی اور نہیں ملا اس بیکار کے علاوہ"؟

عمیر نامی صارف نے اپنی ٹویٹ میں احمد گوڈیل کو تاریخ کی سب سے بڑی پرچی قرار دے دیا۔

احس ناٹ احسن نامی ٹوئٹر صارف نے احمد گوڈیل کو "غریبوں کا عمران خان" قرار دے دیا۔

ایاز محمد نامی صارف نے سوال اٹھایا کہ "یہ مصنوعی بندہ کون ہے"؟

محمد جنید نامی صارف نے لکھا کہ "یہ شخص کون ہے؟ جو عمران خان کی نقالی کررہا ہے"؟

دی جوکر نامی صارف نے لکھا کہ "یہ ہوسٹ اتنا بور کیوں کررہا ہے"؟

 

ھنزلا نامی صارف نے میزبان کی آواز سننے کے بعد وہاں موجود تماشائیوں کا مزاحیہ ردعمل دکھایا۔

ذیل میں چند مزید مزاحیہ ٹویٹس ملاحظہ کریں۔

اس تمام تر صورتحال میں تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے فخر عالم کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی میزبانی کرنے والے احمد گوڈیل ایک اداکار، ٹی میزبان، ڈی جے، وی جے اور ماڈل ہیں۔