Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویلنٹائن ڈے پر "رومان پرور گدھوں" کا جوڑا گرفتار

اپ ڈیٹ 20 فروری 2020 07:28am

ویلنٹائن ڈے کو محبت کا دن تصور کیا جاتا ہے، اس دن پیار میں بھرے جوڑے آپ کو جابجا دکھائی دیں گے۔ ان میں سے کچھ گھر والوں سے چھپ کراپنی محبت کا اقرار کرنے کیلئے نکل پڑتے ہیں۔

لیکن اس بار ویلنٹائن ڈے کا جادو صرف انسانوں پر ہی نہیں چلا، بلکہ جانور بھی اس کے بخار میں مبتلا دکھائی دئیے۔

رپورٹ کے مطابق  اس ویلنٹائن ڈے پر محبت کی تاریخ میں  ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ ایک کار سوار شخص نے رات 2 بجے کے قریب گدھوں کے ایک جوڑے کو سڑک پر گھومتے ہوئے پایا۔

اس شخص نے مقامی پولیس کو فوری طور پر اس کی اطلاع دی۔ گدھوں کا جوڑا سڑک پر بھاگ  رہا تھا تبھی پولیس کی نظر ان پر پڑی جس کے بعد پولیس نے انہیں حفاظتی طور پر ان کے گھر تک پہنچایا۔