Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

گائے کے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

اپ ڈیٹ 20 فروری 2020 06:09am

یوں تو دنیا میں عجیب و غریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں، تاہم اس بار جو واقعہ پیش آیا ہے اس نے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

جنوبی بھارت کے گاؤں پاراسالائی میں گائے کے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش نے اہل علاقہ کو حیران کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پاراسالائی میں گائے نے دو سر والے بچھڑے کو جنم دیا ہے، جس کی چار آنکھیں، دو منہ اور ایک کان ہے۔

یہ عجیب گائے کا بچہ لوگوں کے لیے تفریح کا مرکز بن چکا ہے، آس پڑوس کے گاؤں کے لوگ اس عجیب بچھڑے کو دیکھنے کے لیے پاراسالائی آرہے ہیں، جس کی وجہ سے یہ گاوں سیاہوں کی دید کا مرکز بن چکا ہے۔