Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف فاسٹ بولر کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

اپ ڈیٹ 20 فروری 2020 06:17am

ویسٹ انڈیز کے معروف فاسٹ بولر اوشان تھامس خوفناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق جمیکا میں اولڈ ہاربر ہائی وے 2000 پر فاسٹ بولر کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔

ٹریفک حادثے میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا، فاسٹ بولر کی گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں پیسر شدید زخمی ہوگئے۔

اوشان تھامس کو شدید چوٹیں آئیں، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔