Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

مایا علی پی ایس ایل فائیو کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ایمبسڈر مقرر

شائع 19 فروری 2020 04:51pm

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے اداکارہ مایا علی کو برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا۔

اداکارہ مایا علی مسلسل تیسری مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبسیڈر مقرر ہوگئیں، مایا علی پی ایس ایل تھری اورپی ایس ایل فور میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبسیڈر رہ چکی ہیں۔

مایا علی کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر چیمپیئن ٹیم کا ایمبیسیڈر بننے کی خوشی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے صرف میچ ہی نہیں جیتے بلکہ دل بھی جیتے ہیں۔

انہوں نے برانڈ ایمبسیڈر مقرر کرنے پر گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر اور منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔