پنجاب: انسداد پولیو مہم،3 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے
پنجاب میں انسداد پولیومہم کا تیسرا روز ہے۔
تین ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا ہے، پولیو ورکرز کہتے ہیں والدین بچوں کو قطرے نہ پلوائیں تو محنت ضائع جاتی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا سلسلہ جاری ہے۔
تیسرے روز بھی چورانوے ہزار ٹیمیں اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو مرض سے بچاؤ کے قطرے پلارہی ہیں۔
پولیو ورکرز کہتے ہیں والدین بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں۔
پانچ سال کی عمر کے ایک کروڑ چورانوے لاکھ بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا۔ دو روز کے دوران ایک کروڑ چالیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
تاہم تین ہزار آٹھ سو والدین نے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔ تیسرے روز پچپن لاکھ سے زائد بچوں کو مرض سے بچاو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔
Comments are closed on this story.