Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین میں پاکستانی طلبہ کے والدین کی حکومتی ٹیم سے منت سماجت

شائع 19 فروری 2020 02:08pm

چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے والدین کی اسلام آباد میں حکومتی ٹیم نے منت سماجت کی  اوراحتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

 والدین نے اپنے بچوں کو وطن واپسی کیلئے تین روزکی مہلت دے دی ۔

 اسلام آباد میں چین میں پھنسے طلبہ کے والدین کوبریفنگ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا معاون خصوصی ظفرمرزا اورزلفی بخاری کے تقریب میں پہنچتے ہیں والدین بچوں سے متعلق پوچھتے ہوئے جذباتی ہوگئے ۔

حکومتی ٹیم کی منت سماجت کرتے ہوئے کئی والدین آبدیدہ ہوگئے ، متاثرین حکومتی ٹیم کی جانب بھی لپکے ۔

 طلبہ کے والدین کا کہنا تھاکہ حکومت رویہ ابتداء سے ہی افسوس ناک تھا بچوں کی واپسی کا پلان دیا جائے جو ہمارا کل اثاثہ ہیں۔

 معاون خصوصی ظفرمرزا نے کہاکہ طلبہ کووطن واپس لانے کے فوائد کم اورنقصانات زیادہ ہیں یہ سنتے ہی ہال میں ایک بارپھراحتجاج شروع ہوگیا ۔

 ظفرمرزا معاملہ کابینہ میں اٹھانے کا کہہ کر واپس روانہ ہوگئے ،والدین نے اسکول کے باہر بھی شدید احتجاج کیا اورحکومت کوتین روزمیں جگرگوشے واپس نہ آنے پر دھرنے کی دھمکی دے دی ۔